انگلش پریمیر لیگ میچ میں سوانسی کی لیور پول کو شکست

English Premier League

English Premier League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچز میں سوانسی نے لیور پول کو ہرا دیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور لائسسٹر سٹی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔ پریمیر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سوانسی سٹی اور لیور پول کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ، لیورپول نے میچ کے 20 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی۔

اس کے بعد انہوں نے وقفے وقفے سے مزید 2 گولز داغے جبکہ حریف ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے آندرے دو گولز کیساتھ نمایاں رہے۔

ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لائسسٹر سٹی کی بڑی ٹیمیں میدان میں اتریں ، مانچسٹر کے اینتھونی نے 8 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے حریف پر پریشر ڈالا لیکن لائسسٹر نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کچھ دیر بعد ہی گول پوسٹ پر زبردست حملہ کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں میچ کے اختتام تک گول اسکور نہ کر سکیں۔