انگلش ٹور مصباح اور مکی آرتھر دونوں کیلئے مشکل ہو گا

Moin Khan

Moin Khan

کراچی (جیوڈیسک) رمضان کرکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان نے انگلش ٹور کو کپتان مصباح الحق اور کوچ مکی آرتھر دونوں کے لئے یلنج قرار دے دیا۔

کہتے ہیں فاسٹ باؤلر محمد عامر کو میڈیا سے دور اور کرکٹ پر فوکس رکھنا ہو گا۔

قومی کرکٹر انور علی کا کہنا تھا کہ کاکول کی ٹریننگ کے انگلش سیریز میں میں نتائج نکلیں گے، انگلینڈ کی کنڈیشن قومی ٹیم کو سوٹ نہیں کرتی۔

معین خان کا مزید کہنا تھا کہ فواد عالم اچھے اور فائٹر کرکٹر ہیں، انھیں ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔