کراچی کی خبریں 18/10/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماحولیاتی تحفظ اور عالمی درجہ حرارت میں کمی لانے کیلئے گرین ہاﺅس گیسز یعنی ہائیڈرو فلورو کاربنز ایچ ایف سی کو محدود کرنے سے متعلق 2سو ممالک کے اتفاق کودنیا کی عوا م کی صحت و مستقبل کیلئے راست اقدام قراردیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ زلزلوں ‘ سیلابوں اور طوفانوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور نت نئے و مہلک امراض ماحولیاتی آلودگی کا شاخسانہ ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا تشویش و اضطراب میں مبتلا ہے جبکہ گرین ہاﺅس گیسز کے اخراج کی روز افزوں بڑھتی ہوئی مقدار کے باعث دنیا کو پانی، ہوا اور درجہ حرارت ایسے گونا گوں ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اس صورتحال میں ماحولیاتی آلودگی اور حدت کو کم کرنے کا معاہدہ بجا طور پر ایک بڑا اور راست اقدام ہے جس پر پوری دنیا کے تمام ترقی یافتہ ‘ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کو دیانتداری سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر دونوں کو یکساں طور پر اعتماد میں لینے اور اس حوالے سے مو ¿ثر قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی میمن ‘ کاٹھیاواڑی ‘ گجراتی ‘ کچھی ‘ کھتری ‘ بوہری ‘ اسماعیلی ‘ شیدی ‘ بلوچ ‘ پٹھان ‘ سندھی اور عرب و دیگر برادریوں نے جوناگڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا نے کی جانب سے 30 اکتوبر کو فیڈریشن کے انتخابات کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن پر قابض مفاد پرست عناصر سے فیڈریشن اور اس میں شامل برادریوں کو نجات دلانے اور تمام برادریوں و جماعتوں کی یکساں فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے فیڈریشن کے انتخابات کرانا اور اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جانا ضروری ہے اسلئے فیڈریشن میں شامل تمام جماعتوں نے الیکشن کمشنر امیر پٹی کے30اکتوبر کو انتخابات کرانے کے اعلان کی حمایت اور تائید وتوثیق کرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جونا گڑھ فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30اکتوبر بروز اتوار ہونے والے جونا گڑھ فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نامزدگی فارم اور الیکشن شیڈول 20اکتوبر تک الیکشن کمشنرامیر علی پٹی والا کے دفتر واقع جہانگیر روڈتین ہٹی چوک سے حاصل کرکے 24اکتوبر تک واپس وہیں جمع کرائے جاسکتے ہیں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گوادر ڈیپ سی پورٹ کے آپریشنل ہونے کی اطلاعات پر اظہار مسرت اور قوم کو مبارلباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ گوادر ڈیپ سی پورٹ آپریشنل ہونے اور اس پر پہلے جہاز کی لنگر اندازی سے ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور ہو اہے جبکہ گوادر ڈیپ سی پورٹ کی طرح سی پیک منصوبہ بھی پاکستان اور خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے اس کی بھی تیز رفتار اور بروقت تکمیل قومی مفاد و مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے اسلئے تمام صوبوں اور قومی قیادتوں و جماعتوں کے اعتراضات و تحفظات کا ازالہ کرتے اور سی پیک منصوبے کو حقیقی معنوں میں تمام صوبوں کی ترقی کیلئے یکساں اہمیت و حیثیت کا حامل منصوبہ بناکر قومی منصوبے کی حیثیت سے اسکی جلد از جلد اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرکاری وسائل ‘ اقتدار کی طاقت ‘ کرایہ کے ورکرز اور قومی و عوامی دولت کے سہارے ”سلام شہداءریلی “ کا انعقاد اور اس ریلی میں وززیر اعظم کیخلاف تقریر کے باوجود حکومت کو27دسمبر تک کی مہلت فراہم کرکے موروثی سیاست کے علمبردار بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اس بات کو سند تصدیق فراہم کردی ہے کہ کئی سالوں سے قومی اقتدار پر قابض اور بار بارحکمرانی کی باریاں لینے والی دونوں جماعتوں کے درمیان لوٹ مار اور کرپشن کے حوالے سے مک مکا ہوچکا ہے اور کبھی نہ تو ملک میں احتساب ہونے دیں گی اور نہ ہی آئین و قوانین کی حکمرانی یقینی بناکر عوام کو خوشحال ہونے کا موقع فراہم کریں گی ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے مزید کہا کہ موروثیت کا شکار روایتی سیاسی جماعتیں اور قیادتیں کبھی عوامی و قومی مسائل حل نہیں ہونے دیں گی کیونکہ یہی مسائل ان کے اقتدار تک پہنچ کر لوٹمار کرنے کی وہ شاہراہ ہے جسے یہ کبھی بند نہیں ہونے دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی مذمت اور فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہاہے کہ افغانستان سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ اوراشتعال انگیز کاروائیوں کا تسلسل اس اشتعال انگیزی کو افغان حکومت کی سرپرستی کا ثبوت ہے کیونکہ پاکستان کی نرمی کو بزدلی سمجھا جارہا ہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر جارح اور اشتعال پرست کو نرمی کی بجائے سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے