یکساں نظام تعلیم ہی ملک کی ترقی کے بند دریچوں کو کھولنے کی کنجی ہے: زبیر حفیظ

Zubair Hafeez

Zubair Hafeez

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم ہی ملک کی ترقی کے بند دریچوں کو کھولنے کی کنجی ہے، قوم کو محض طفل تسلیوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ طلبہ کو نت نئے خوابوں کے لولی باپ دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو جام میں طلبہ کنونشن اور میگا فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اسلامی جمعیت طلبہ نے ایک لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات میں ” عزم عالیشان ” ایوارڈ تقسیم کئے جب کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سپورٹس فیسٹیول، ٹیلنٹ فیسٹیول، کانفرنسسز اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے جہاں ایک جا نب ہزاروں کی تعداد میں ذہین اور باصلاحیت طلبہ میں نقد رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔

وہیں دوسری جانب ماڈل کلاس رومز اور دیگر مقابلہ جات کے ذریعے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا گیا ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ پرعزم اور باہمت نوجوانوں کو تعمیر ملک کے لئے تیار کر رہی ، جس کے تحت دس لاکھ نوجوانوں سے تعمیر پاکستان کا حلف لیا جائے جائے گا۔جبکہ ایک لاکھ نوجوانوں کو عزم رضا کار ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اس مہم میں خصوصی پروگرامز ترتیب دئیے۔ نوجوان اس قوم کا ہر اول دستہ ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ان میں ملک وقوم کی تعمیر جذبہ ابھارنے کے لئے مختلف قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔یکساں نظام تعلیم کے حق میں اٹھارہ لاکھ پاکستانیوں کا ووٹ کرنا، قوم کی آواز ہے۔