طیّب اردگان کا تعلق جس سیاسی جماعت سے ہے اس نے صحیح معنوں میں کی عوام کی تربیت کی ہے

Syed Guftar Hussain Shah

Syed Guftar Hussain Shah

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) طیّب اردگان کا تعلق جس پارٹی یا سیاسی جماعت سے ہے اس نے واقعی صحیح معنوں میں ترکی کی عوام کی تربیت کی ہے کہ آج عوام نے ایسا رسپانس دیا ہے کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کر دکھایا ہے اور دنیا میں اپنے آپ کو منوا بھی لیا ہے،جبکہ ہمارے ملک میں مفاد پرست اور فوج مخالف حکمران عوام سے للچائی ہوئی توقع کے پہاڑ وابستہ کر کے کچھ حاصل نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ انھوں نے پاکستانی عوام کی تربیت تو درکنار،دو وقت کی روٹی،سر کے اوپر چھت،آزاد فضا کاسکون،محبت،اوررشتے ناطے تک چھین لیے ہیں،انھوں نے دہشت گردی،خوف و ہراس،بے روزگاری، مہنگائی،بے راروی اورزندگی کی مشکلات ہی عوام کو دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز صحافیوں سے ترکی کی نئی صورت حال پر گفتگو کے دوران کیااور مزید بتایا کہ اگر عوام کے لیے کوئی قدم اٹھا ہے تو وہ فوج کی طرف سے مثال کے طور پر توانائی اورپانی کے ماخذ منگلا،تربیلا،وارسک اورباقی ڈیم فوجی دورمیں بنے جو آج تک عوام کے لیے قائم ہیں،انڈسٹریل اسٹیٹ گوجرانوالہ ،گجرات سیالکوٹ ،فیضل آباد اور حطارکے منصوبے بنے اوربے روزگاری کاخاتمہ ہوا،یحیٰ خان کا شفاف الیکشن عوام کو ملا اور دفاع کی ذمداری اپنی جانیں نچھاور کر کے کیاور موجودہ دہشت گردی کا خاتمہ ضربِ عضب سے کیا۔

آج عوام راحیل شریف کیساتھ نکلنے کو تیار ہے اور وہ اس سے بہتری کی امیدیں لگائے بیٹھی ہے تاکہ فوج کے ساتھ مل کرشفاف الیکشن کروادے اورکرپٹ لوگوں کا اسمبلیوں تک پہنچنا ناممکن بنا دے،کرپشن کرنے والوں سے لوٹی دولت ملک کو واپس دلوادے،دہشت گردی اور اس کو پالنے کاصفایاکر دے اور ملکِ پاکستان کو دنیا میں عظیم اور اعلیٰ مقام تک پہنچادے۔