دوسروں میں خامیاں نہیں نکالتی، اپنا احتساب خود کرتی ہوں: لیلیٰ

Leila

Leila

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری اورٹی وی کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ دوسروں میں خامیاں نکالنے اور ان کی برائیاں کرنے کے بجائے میں اپنا احتساب خود کرتی ہوں، فلم اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں معیاری کام کرنا ہمیشہ سے ہی میری اولین ترجیح رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لیلیٰ نے کہا کچھ فنکار مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اپنے ہی ساتھی اداکاروں کی برائیاں کرنے میں مصروف ہوتے ہیں حالانکہ کسی کو برا کہنے سے پہلے ہمیشہ ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کسی بھی فنکار کو آگے بڑھنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

لیلیٰ نے کہا شوبز کی دنیا سے وابستہ ہونے کی وجہ سے مجھے اپنے پروفیشن سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے لیکن میں شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لیے نئی آنے والی اداکاراؤں کی طرح گلیمر اور بے حیائی پر یقین نہیں رکھتی۔