اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ہماری اخلاقی فتح ہوئی اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے این اے 122 اور پی پی 147 سے کھڑے ہونے والے اپنے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی حکومتی مشینری کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی گئی دھاندلی کے طریقوں کا مقابلہ کریں گے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر ہم تیار نہیں تھے۔