جاسوسی کاالزام، رابن رافیل کیخلاف تحقیقات ختم،امریکی اخبار

Robin Raphael

Robin Raphael

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جاسوسی کےالزام کاسامناکرنیوالی سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل کےخلاف تحقیقات ختم کردی گئی ہیں تاہم اس بات کی محکمہ انصاف کی جانب سے تصدیق یاتردید نہیں کی گئی ہے۔

رابن رافیل کےگھرپرایف بی آئی نے سن دوہزار چارمیں چھاپہ مارا تھا۔رابن رافیل کی وکیل ایمی جیفریس کےحوالےسےامریکی اخبارکا کہناہے کہ یہ تحقیقات غلط فہمی کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں اور اب رابن پر کوئی الزام عائدنہیں کیاجائےگا۔

وکیل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ قومی سلامتی کےلیےاہم ہےکہ سفارتکاراپناکام بغیراس خوف کےانجام دےسکیں کہ انکی روزمرہ کی بات چیت مجرمانہ تحقیقات کی زدمیں آجائےگی۔رابن رافیل پاکستان اور افغانستان کےلیےامریکاکےآنجہانی مندوب رچرڈہالبروک کےدورمیں غیرفوجی امدادکےشعبےسےوابستہ تھیں۔

امریکی اخبارکادعویٰ ہے کہ رابن رافیل کےخلاف تحقیقات پاکستانی اہلکارکی گفتگوٹیپ کیےجانےکےبعدشروع ہوئی تھی تاہم خاتون سفارتکارنے جاسوسی میں ملوث ہونےکےالزامات یکسر مستردکردیےتھے۔