لازمی سروسز ایکٹ لانا اور ٹیکس لگانا حیران کن ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نجکاری کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت قرضوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے، اچانک لازمی سروس ایکٹ لانا اور بجلی گیس، ڈیزل ،پیٹرول پر ٹیکس عائد کرنا حیران کن ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بھی پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بڑے لوگوں سے ٹیکس وصولی کر لے تو غریبوں کے گھر کا چولہا نہیں بجھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے اگر اکٹھا کرنا ہے تو امیر لوگ بیٹھے ہیں، نادرا کے پاس ریکارڈ ہے 30 سے 33 لاکھ لوگ ایسے ہیں جو بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں اور ان کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں ان سے ٹیکس اکٹھا کیا جائے۔