قیام امن کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ آصف حیدر شاہ

PEACE AMBASSADOR WELFARE ORGANIZATION

PEACE AMBASSADOR WELFARE ORGANIZATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر میں قیام امن کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے ہر سطح پر اقدامات ضروری ہے ،صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر صرف جسمانی صحت کو بہتر بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور اور معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ،سفیر امن اورنگزیب سلطان کی قیادت میں پیس ایمبیسڈر کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں شہزاد احمد اور ڈاکٹر محمد زادہ شامل تھے وفد نے کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کو شہر کراچی کے کمشنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آصف حیدر شاہ نے بحیثیت کمشنر حیدر آباد شہر کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کے لئے نمایاں خدمات انجام دیئے ہیں۔

انشا اللہ جواں سال کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور اسے امن کا گہوارہ بنا نے کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرینگے اس موقع پر کمشنر کراچی کی سابقہ اور موجود بے مثال خدمات پر پیس ایمبسڈر کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی کمشنر کراچی نے پیغام امن و محبت ،قومی یکجہتی اور قیام امن کے لئے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کی خدمات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔

شہر میں قیام امن اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ھوالے سے اورنگزیب سلطان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقینی دلایا۔