تعصب پرست کونسل جنرل پاکستانی وحدت کیلئے خطرہ بن گیا

Karachi

Karachi

کراچی (بیورورپورٹ) امریکہ میں مقیم لاس اینجلس پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور کونسل آف پاکستان افیئرز کے چیئرمین ڈاکٹر منصور شاہ سمیت کمیونٹی کے قابل تعظیم و تکریم شخصیات کے ساتھ لاس اینجلس کے کونسل جنرل حامد صغر خان کے متعصبانہ رویئے اور تضحیک و تحقیر آمیز سلوک کیخلاف پاکستانی کمیونٹی نے کونسل آفس سے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان ‘ پاکستانی سفارتخانے اور سفیر پاکستان جلیل احمد سے کونسل جنرل حامد اصغر کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل جنرل حامد اصغر کا متعصبانہ رویہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی وحدت و یگانگت کیلئے خطرہ بن گیا ہے جو کسی بھی طور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے جبکہ موصوف کی کھلے عام شراب نوشی کی عادت بھی کمیو نٹی کیلئے باعث شرم ہونے کے علاوہ پاکستان کی بدنامی اور اسلامی وقار کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بھی ہے۔

کونسل آفس میں نو تعمیر شدہ کثیرالمقاصد ہال کی افتتاحی تقریب میں موصوف نے شراب و عیش کی محفل سجاکر نہ صرف امریکہ میں پاکستان کو بدنام کیا بلکہ کمیونٹی کے سر بھی شرم سے جھکادیئے ہیں جبکہ ایوارڈ تقریب کے نام پر اقربا پروری و لسانیت پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جن لوگوں کو ایوارڈ زدیئے گئے وہ قطعاً اس قابل نہیں تھے جبکہ اپنی خدمات و کردار کے حوالے سے اویارڈز کے حقدا رافراد کو محض متعصبانہ رویئے کے باعث نظر انداز کرکے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مایوس کیا گیا اسلئے حامد اصغر خان کی کونسل جنرل کے عہدے سے فوری برطرفی سے گریز پاکستان کے مفادات کیلئے ضرررساں ثابت ہوگا۔