یورو کپ: کروشیا کی سپین کو اپ سیٹ شکست، ترکی نے جمہوریہ چیک کو ہرا دیا

Euro Cup

Euro Cup

پیرس (جیوڈیسک) یورو کپ فٹبال میں گروپ ڈی کے میچز اختتام پزیر ہو گئے۔ آخری پول میچ میں دفاعی چیمپئن سپین کا ٹکراؤ کروشیا سے ہوا۔ میچ کے ساتویں منٹ میں سپین نے گول کر کے برتری حاصل کر لی۔

پہلے ہاف کے آخری منٹ میں کروشیا کے نکولا کلینچ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے آخری مراحل میں کروشیا کے ایوان پیریسچ نے شاندار گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

گروپ ڈی میں کروشیا نے 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور سپین نے 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لیے جگہ بنائی۔ پری کوارٹر فائنل میں سپین کا مقابلہ چار بار کی سابق عالمی چیمپین اٹلی سے ہو گا۔

اس سے پہلے گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں ترکی نے جمہوریہ چیک کو دو صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جانے کی امیدوں کو برقرار رکھا۔