یورو کپ: کروشیا نے ترکی، پولینڈ نے ناردرن آئرلینڈ کو ہرا دیا

Euro Cup

Euro Cup

پیرس (جیوڈیسک) یورپین فٹبال چیمپئن شپ کے گروپ ڈی کی ٹیمیں کروشیا اور ترکی مدمقابل ہوئیں۔ اسٹار کھلاڑی موڈرک نے اکتالیسویں منٹ میں گول کر کے کروشیا کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ گروپ سی میں پولینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان جوڑ پڑا۔

پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکی۔ پولینڈ نے دوسرے ہاف میں گول کر کے ایک صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔