یورو کپ، جرمنی کی اٹلی کو شکست، سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Euro Cup

Euro Cup

پیرس (جیوڈیسک) یوروفٹ بال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپئن جرمنی اور سابق ورلڈ چیمپئن اٹلی کے درمیان جوڑ پڑا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکی۔

کھیل کے پینسٹھویں منٹ میں میسوٹ اوزل نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جبکہ تیرہ منٹ بعد اٹلی کی جانب سے لیونارڈو نے گول کر دیا۔

مقررہ وقت اور اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر بھی مقابلہ برابر رہا۔ سڈن ڈیتھ مرحلے میں اطالوی کھلاڑی اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور جرمنی نے اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر یورو فٹ بال کپ دو ہزار سولہ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔