یورو کپ، اٹلی کی بیلجئم، اسپین کی جمہوریہ چیک کو شکست

Euro Cup

Euro Cup

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر لیون میں گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے بیلجئم کو دو صفر سے شکست دے دی۔ کھیل کے بتیسویں منٹ میں اٹلی کے عمانویلی جیا چرنی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

اٹلی کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے آخری لمحات میں گرازیانو پیلی نے کیا۔ گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن اسپین کا مقابلہ جمہوریہ چیک سے ہوا۔ اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل اسپینش سائیڈ نے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

کھیل کے اختتامی لمحات میں مڈ فیلڈر جیراڈ پیکے نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسپین کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔ گروپ ای میں آئرلینڈ اور سویڈن کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ویس ہُولاہان نے آئرلینڈ کو دوسرے ہاف میں برتری دلائی۔ دفاعی کھلاڑی کیارن کلارک کے اون گول نے آئرش ٹیم کو دو قیمتی پوائنٹس سے محروم کر دیا۔