یورو فٹ بال کپ آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گا

Euro Football Cup

Euro Football Cup

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یورو فٹ بال کپ آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گا ۔جس میں یورپ بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔یورو کپ 10جون سے 10جولائی تک جاری رہے گا۔

تفصیل کے مطابق ہر دو سال بعد ہونے والے یورو فٹ بال کپ کا آج شام سے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ،افتتاحی میچ میں فرانس کا ٹاکرا رومانیہ سے ہو گا۔

یورو کپ ایک مہینہ تک جاری رہے گا، جس میں انگلینڈ۔ جرمنی ،فرانس ۔آئس لینڈ۔ ترکی ۔پرتگال۔سوئٹزرلینڈ۔ سلواکیہ۔ چیکو۔ یوکرائن، روس سمیت تمام یورپ سے ٹیمیں حصہ لیں گی ۔یورو کپ کا فائینل میچ 10جولائی کو پیرس میں ہو گا۔