یورپا فٹبال لیگ، سیویلا کی لیور پول کو شکست

Europa League Football

Europa League Football

باسل (جیوڈیسک) یورپا فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں سیویلا نے لیور پول کو تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں لیور پول نے میچ کا زبردست آغاز کیا اور 35 ویں منٹ پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی۔

سیویلا کی ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور چھیالیسویں منٹ میں گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔

اس کے بعد سیویلا نے لیور پول کو خوب تگنی کا ناچ نچایا اور مزید دو گولز داغ کر میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی جانب سے کوک دو گولز کر کے نمایاں رہے۔