چیرمین AGRS،چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ، نامور ایشین صحافی و شاعر شکیل چغتائی کی سالگرہ

Shakeel chughtai Birthday

Shakeel chughtai Birthday

جرمنی (APNA انٹرنیشنل/بیورو چیف) برلن بیوروو مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق چیرمین AGRS ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ،چیف کوآرڈینیٹر PAT پاکستان عوامی تحریک یورپ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل، چیف ایگزیکٹئو اپنا انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ ایشین یورپین صحافی و شاعر محمد شکیل چغتائی کی سالگرہ برلن میں انکی رہائش گاہ پر منائی گئی۔انکی صحیح تاریخ پیدائش،باوجود کوشش کے، ابھی تک دریافت طلب ہے۔

وہ اپنی سفری دستاویزات کے مطابق٣ اکتوبر کو پیدا ہوئے،مگر ان کے اسکول کے ریکارڈ میں٣٠ اکتوبر درج ہے اور وہ سالہا سال سے ٣٠ اکتوبر ہی کو اپنی سالگرہ کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ تاہم بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے بچوں کی سالگرہ بڑے پیمانے پر اورجوش و خروش سے مناناشروع کی اور برلن میں بچوں کی سالگرہ پر پوری پوری فیملیوں کو بلانے کا رواج پڑا۔

انکی طویل علالت، ناسازئی طبع اورحالات کے زیر اثرانکی سرگرمیاں خاصی محدود ہو چکی ہیں، لیکن وہ ” جب تک سانس تب تک آس” کے مصداق آج بھی خدمت خلق اور تقریبات میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔ امسال انہوں نے یکم نومبر ٢٠١٥ئ، بروز اتوار، اپنے سب سے بڑے صاحبزادے پرنس محمد ارسلان چغتائی کے ہمراہ،انتہائی سادگی سے اپنی اور اس کی مشترکہ سالگرہ منائی،جس میںاہل خانہ کے علاوہ کسی کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ارسلان ماشااللہ١٩ سال کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ پرنس ارسلان چغتا ئی کی تاریخ پیدائش ٢٧ اکتوبر ہے اور وہ اپنی سالگرہ کے دن عمو ماً اپنے والد، بہن بھائیوں اور بعض دفعہ والدہ کے ساتھ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے”یوم سیاہ” کے مظاہروں اور جلوسوں میں نظر آتا رہا ہے، جو برلن، جرمنی میںچغتائی فیملی کی مسلئہ کشمیر سے دلچسپی اور کشمیریوں سے ہمدردی کا مبینہ ثبوت ہے۔اسکی سالگرہ ہمیشہ سالگرہ کے مقررہ روز کے بعد ،اپنے والد کے ہمراہ مشترکہ طور پر ہی منائی جاتی رہی ہے ۔اس سال بھی یہی ہوا۔سالگرہ کے کیک کاٹے گئے،ایک دوسرے کو کھلائے گئے اور مبارکباد دی گئی۔چغتائی صاحب نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ”اللہ کا فضل وکرم ہے کہ اس نے مجھے اس عمر میں بھی چاق و چوبند رکھا ہے۔

وہ اپنے حبیبۖ کے صدقے مجھے مکمل صحتیاب کرے،تاکہ میں خلق خدا کے کچھ کام آسکوں اور اپنے تحریکی مشن کے مطابق انقلاب نو میںحصہ ڈال سکوں۔اللہ تعلی ہماری فکروں،پریشانیوں کو دور کرے، مسائل کو حل کرے،بزرگوں اور دوست احباب کو تندرست و خوش وخرم رکھے،نیز ہمیں زندگی میں ایسی کئی خوشیاں دیکھنی نصیب ہوں۔آمین” دوران سالگرہ انکی فیملی نے امریکہ میں مقیم چغتائی و انصاری فیملی سے بھی بات کی۔