یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 13 افراد گرفتار

Police

Police

لندن (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق اٹلی میں 6، برطانیہ میں 4 اور ناروے سے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ان افراد کو شام اور عراق سے واپسی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد پر بین الاقوامی دہشت گردی تنظیموں کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے افراد میں ملا کریکر بھی شامل ہے جن کا تعلق انتہا پسند تنظیم انصار الاسلام سے ہے اور انھیں کئی بار جیل کی سزا ہو چکی ہے۔