یورپ میں دہشت گرد انہ حملوں کا خطرہ ہے : امریکہ کا شہریوں کو انتباہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکومت نے یورپ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ فرانس میں چند روز بعد منعقدہ یورپیئن فٹ بال چیمپیئن شپ اور دیگر اہم عوامی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے ہوشیار رہیں کیوں کہ دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سیاحتی مراکز‘ ریستورانوں‘ تجارتی علاقو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔