یورپ بھر کی طرح یونان میں یوم عاشورہ کی مجالس مکمل مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی

Yome Ashura Jaloos

Yome Ashura Jaloos

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) یورپ بھر کی طرح یونان میں یوم عاشورہ کے موقع پرایتھنز کی دونوں امام بارگاہوں میں یوم عاشورہ کی مجالس مکمل مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی جس میں عزاداران حسین نے ماتم داری اورزنجیر زنی کی یونان یورپ کاواحد ملک ہے جہاں پرزنجیر زنی کی اجازت ہے اورذوالجناح نکالا جاتاہے۔

ایتھنز میں دسویں محرم الحرام کاایک اجتماع ایتھنز کے ساحلی شہر پیریا میں عزاخانہ گلزار زینب کے زیراہتمام نکالا گیاعزاخانہ گلزار زینب کی جانب سے خصوصی طور پر ذاکرین اور نوحہ خوان کو مدعوگیا تھا جنھوں نے عاشورہ کے ایام میں مجالس سے خطاب کیا

Yome Ashura Jaloos

Yome Ashura Jaloos

جس میں انھوں نے نواسہ رسول امام عالی مقامؑ اورشہدائے کربلا کے مصائب والم کے بارے میں روشنی ڈالی۔یوم عاشور کے روز مجلس کے موقع ذاکرین نے امت مسلمہ کودور حاضر کی یزیدیت کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جانے کا پیغام دیاگیا۔

مجلس کے اختتام پرتابوت سجاد اور ذوالجناح کی زیارت کی گئی جس پر عزاداروںنے نوحہ خوانی کی اور زنجیر زنی کاپرسہ دیا۔عزاداروں نے غم حسین میں ماتم داری کی ۔ایتھنز کی امام بارگاہ جعفریہ میں بھی مجلس عزاداری،ماتم داری اورزنجیر زنی کاپرسہ دیاگیامقامی ذاکرین مصائب وفضال محمدآل محمد پیش کیے۔

Yome Ashura Jaloos

Yome Ashura Jaloos

پیریا میں زنجیر زنی کے موقع پرمقامی اورعالمی میڈیا کے نمائندگان نے بھی بھرپور کوریج کی کیونکہ یونان یورپ یونین کا واحد ملک ہے جہاں پر عزاداروں کو زنجیر زنی کی اجازت ہے اور ذوالجناح بھی گزشتہ کئی سالوںسے نکالا جارہاہے۔اتحاد امت کوقائم رکھنے کے لیے عاشورہ کی مجالس میں پاکستانی برادری کے معززین نے مجالس میں شرکت کی اوراتحاد بین المسلمین کاثبوت دیا۔