یورپ میں کشمیر پر دستخطی مہم، ہفتے کے روز کشمیر کونسل ای یو جرمنی میں میں ایک روزہ دستخطی کیمپ لگائے گی

Syed Ali Raza

Syed Ali Raza

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) نے یورپ میں کشمیر پر ایک عرصے سے جاری اپنی ایک ملین دستخطی مہم کو تیز تر کر دیا ہے تا کہ یورپین باشندوں میں مسئلہ کشمیر خاص طور پر بھارتی مظالم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا ہو۔

اس سلسلے میں بلجیم کے دارالحکومت برسلز کیا اب تیرہ اگست بروز ہفتہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک روزہ دستخطی کیمپ لگایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جرمنی میں فعال شخصیت صدیق کیانی کی سربراہی میں قائم فری کشمیر آرگنائزیشن تعاون کر رہی ہے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے لیے یہ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی فوجی پیلٹ گن کے ذریعے لوگوں کو اندھا کر رہے ہیں اور ان چہروں کو مسخ کر رہے ہیں جوکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔علی رضاسید نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طورپر آگے آئے اوربھارتی مظالم روکوانے کے لیے ضروری مداخلت کرے۔

یورپی یونین کو چاہیے کہ حقائق کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی وفد مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔زخمیوں خصوصاً پیلٹ گن کی فائرنگ سے آنکھوں سے محروم ہونے والے افراد کو علاج کے لیے یورپ منتقل کرے۔یونین مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے تاکہ اس مسئلے کا مناسب اور پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔