یورپ میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا، 5 افراد ہلاک

Flood

Flood

پیرس (جیوڈیسک) یورپ میں حالیہ بارشوں سے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ فرانس کے وسطی علاقے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جہاں ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

فرانس کے کئی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ جرمنی میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں گھروں کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ مختلف واقعات میں اب تک چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو لاپتہ ہیں۔

آسٹریا کے سرحدی علاقوں میں تمام سڑکیں اور سکول بند ہیں۔ ادھر امریکی ریاست ٹیکساس میں بھی سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے فرانس سے یوکرین تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔