یورپ کے بعض علاقوں میں داعش کے تربیتی کیمپ موجود ہیں: یورپی یونین

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کی پولیس نے یورپ کے بعض علاقوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے تربیتی کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی پولیس کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور بلقان کے علاقے میں داعش کے تربیتی کیمپ موجود ہیں اور ان کیمپوں میں داعش کے عناصر کو مختلف ہتھیار چلانے اور گرفتاری کی صورت میں تفتیش کے عمل سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تربیت انتہائی خفیہ طریقے سے اور دوسرے ناموں سے منعقدہ کلاسوں میں دی جاتی ہے۔

یورو پولیس کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر روب وین رائٹ نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پانچ ہزار یورپی شہری داعش میں شامل ہونے کے لیے عراق اور شام گئے تھے جن میں سے کچھ واپس بھی آ چکے ہیں۔