چیرمین AGRS،چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ شکیل چغتائی کی کشمیر ہائوس کے عنصر بٹ سے تعزیت

A. Butt and S. Chugtai

A. Butt and S. Chugtai

جرمنی (APNAانٹرنیشنل/بیورو چیف) برلن بیوروو مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق گزشتہ دنوں کشمیر ہائوس، پوٹسدام کے مالک،چیف آرگنائزر یوتھ ونگ،پی ایم ایل (ن)جرمنی ،سیاسی وسماجی، کشمیری کارکن و رہنما محمد عنصر بٹ کی والدہ ،جوپاکستان کے ایک اسپتال میں داخل تھیں،قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔عنصر بٹ، جو حال ہی میں اپنی والدہ سے ملاقات کرکے جرمنی واپس آئے تھے،یہ افسوسناک خبر ملتے ہی دوبارہ پاکستان روانہ ہوگئے۔

جہاں انہوں نے مرحومہ کی تجہیز و تکفین میں شرکت کی۔یہ خبرجرمنی کے کشمیری و پاکستانی حلقوں میں انتہائی افسوس کے ساتھ سنی گئی ۔ کمیونٹی رہنمائوں ،سیاسی و سماجی کارکنوں اور عام افراد نے ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیرمین( AGRS)ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، چیف کوآرڈینیٹر(PAT) پاکستان عوامی تحریک، یورپ،عالمی چیرمین (KFI) کشمیر فورم انٹرنیشنل و(BAUM)اورچیف ایگزیکٹئو) (APNAاپنا انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ ایشین یورپین صحافی و شاعر محمد شکیل چغتائی نے اطلاع ملتے ہی فون پرانکی اہلیہ سے تعزیت کی اور اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ”عنصر بٹ جرمنی کی ایک نوجوان ہردلعزیز شخصیت ہیں،پھر یہ حادثہ تو وہ ہے۔

جس پرکسی دشمن کو بھی دکھ ہو نا چاہئے۔میں اس اندوہناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس دکھ کو سہار لیں گے اورمستقبل میں بھی اپنی سماجی وادبی خدمات میں مصروف رہیں گے۔میں اپنی،( AGRS)،(PAT)، ((KFI ، (APNA) انٹرنیشنل اور(BAUM)کے تمام عہدیداران،اراکین اور رفقاء کی جانب سے عنصر بٹ سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔ ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعلی انکی والدہ کی مغفرت کرے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،انکے درجات بلند کرے ،انکے اہل خانہ، لوا حقین اور ملنے جلنے والوں کو ہمت،استقامت و صبر کامل نصیب فرمائے۔آمین۔