یورپئین بیچ والی بال، لٹویا نے اٹلی کو 21-18 سے ہرا دیا

European Beach Volleyball

European Beach Volleyball

آسٹریا (جیوڈیسک) یورپئین بیچ والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں لٹویا اور آسٹریا کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

پہلے سیٹ میں لٹویا نے حریف کو با آسانی شکست سے دوچار کیا لیکن دوسرے سیٹ میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

لٹویا کے پلیئرز نے اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی جیت کر میچ میں 18 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس کیساتھ فتح حاصل کی۔