یورپی کمیشن کا پولینڈ میں ذرائع ابلاغ سے متعلق نئے قانون پر تشویش کا اظہار

European Commission

European Commission

برسلز (جیوڈیسک) یورپی کمیشن نے پولینڈ میں ذرائع ابلاغ سے متعلق نئے قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے اس سلسلے میں پولینڈ کے دو وزراء کو خط بھی لکھے ہیں۔

پولستانی پارلیمان کی جانب سے منظور کی جانے والی حالیہ قرار داد کے مطابق آئندہ سے سرکاری نشریاتی اداروں کے لیے سربراہ کی تقرری اور برطرفی کا اختیار حکومت کے پاس ہو گا۔