یورپی ممالک تارکین وطن کو پناہ دینے پر متفق ہو گئے

Immigrants

Immigrants

جینیوا (جیوڈیسک) بالآخر یورپی ممالک تارکین وطن کو پناہ دینے پر متفق ہو گئے۔ یورپ یونین کے مائیگریشن کمشنر کا کہنا ہے کہ یورپ محدود تعداد میں تارکین وطن کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے۔

جبکہ باقی تارکین وطن کو بسانے کے لیے شام کے ہمسایہ ممالک کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات جینیوا میں شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک کانفرنس کے دوران کی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ 2018 تک چار لاکھ اسی ہزار افراد کو مختلف ممالک میں بسانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے ممبر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے لیے مائیگریشن کے قوانین میں نرمی پیدا کریں۔