یورپین کرکٹ کپ 7 جون سے ہالینڈ میں شروع ہو گا آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم یورپین کرکٹ کپ میں حصہ لے گی۔ عامر نعیم

Amir Naeem

Amir Naeem

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم یورپین کرکٹ کپ میں حصہ لینے کیلیئے 7جون کو کپتان عامر نعیم کی قیادت میں ہالینڈ روانہ ہوگی ۔آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر نعیم نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون سے ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں یورپین کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں جرمنی ، ناروئے،سویڈن،آسٹریا ،بیلجیم ،فرانس کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گئیں اور یہ ٹورنامنٹ سات جون کو شروع ہوگا اور پچاس اوور پر محدود ہو گا۔

آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر نعیم نے مذید بتایا کہ آسٹریا کی نیشنل کرکٹ ٹیم میں آسٹرین و انڈین اور سات پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جن میں عامر نعیم کپتان،عمران،وقار، عاقب،بلال،آصف اور ارمان شامل ہیں اور ہمارئے حوصلے بلند ہیں لڑکوں نے بہت محنت کی ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانیوں کے لیے بڑئے فخر کی بات ہے کہ آسٹریا کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر نعیم پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے کئی سالوں سے کپتان ہیں اور اُن کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا چھ سات مرتبہ آسٹرین اوپن لیگ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چیمپین رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد کی بہترین قائد انہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا نے کئی فتوعات حاصل کی ہیں اور دیار غیر میںپاکستان کے سبز ہالی پرچم کو بلند کیا۔