یورپ میں کشمیریوں سے یکجہتی : پانچ فروری کو لسمبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ ہوگا

European Parliament

European Parliament

برسلز(پ۔ر) یورپ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پانچ فروری بروزجمعہ دن گیارہ بجے لسمبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا اورایک کیمپ لگایاجائے گا ۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو کررہی ہے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والے تمام لوگوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں جن کے ذریعے بھارتی سیکورٹی فورسز کسی بھی شخص کو بغیروجہ بتائے قید کرسکتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بناسکتی ہیں۔ آج کشمیری عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو ان واقعات اور مظالم کا نوٹس لیناہوگا۔ہم یورپ میں اس طرح کے پرامن مظاہروں اور تقریبات کے ذریعے دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروارہے ہیں تاکہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے راہ ہموارہوسکے۔