یورپی رہنماؤں نے ’اعلان روم‘ پر دستخط کر دیے

European Leaders

European Leaders

روم (جیوڈیسک) یورپی یونین کے سربراہانِ مملکت و حکومت نے اس اتحاد کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایک دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ ’اعلان روم‘ نامی اس اعلامیے میں ایک مشترکہ مستقبل، یورپی یونین میں امن، آزادی اور خوشحالی کے وعدوں کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا ہے۔

سالگرہ کی مناسبت سے روم میں ہونے والے ایک خصوصی سربراہی اجلاس کے دوران شرکاء نے یورپی یونین پر بوجھ بننے والے تمام تر بحرانوں کے باوجود اس اتحاد کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

آج ہفتے کے روز اُس ’روم سمجھوتے’ پر دستخط کی ساٹھویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو موجودہ یورپی یونین کی بنیاد بنا تھا۔