یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام خواتین کے کردار پر کانفرنس دس اور گیارہ مئی ہو گی

Kashmiri Women

Kashmiri Women

برسلز (پ۔ر) کشمیری خواتین کے کردار کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں دو روزہ پروگرام دس اور گیارہ مئی کو منعقد ہو گا۔ پروگرام کا انعقاد کشمیر کونسل ای یو یورپی پارلیمنٹ کے فرینڈز آف کشمیر گروپ کے تعاون سے کر رہی ہے۔

’’جنوبی ایشیاء کے تناظر میں امن اور جمہوریت کے لئے خواتین کی تعلیم‘‘ کے عنوان سے اس دو روزہ پروگرام کے پہلے روز بین الاقوامی کانفرنس ہوگی اور دوسرے روزکو ایک ورکشاپ کے لئے مختص کیاگیاہے۔ پروگرام میں مختلف ملکوں سے اراکین پارلیمنٹ ، انسانی حقوق کے علمبردار، ماہرین اور دانشور شریک ہو رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان کشمیرکونسل یور پ (ای یو)کے چیئرمین علی رضاسیدنے کہاہے کہ اس پروگرام کا مقصد جنوبی ایشیاء کے تناظر میں خواتین کے کردارکو اجاگرکرناہے۔خاص طورپر متنازعہ علاقے کشمیرمیں خواتین کے کردار کوسامنے لاناہے کہ وہ کس طرح اپنے علاقے میں امن و جمہوریت کے لئے مغربی خواتین کے تجربات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔امن اور جمہوریت کے لئے خواتین کاکردار بہت اہم ہے کیونکہ وہ اپنی جدوجہد کے ذریعے معاشرے کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی بڑی تعدادان لوگوں میں شامل ہے جو اس خطے کی سنگین صورتحال سے متاثرہوئے ہیں۔ ہم کشمیرسمیت دنیا کے ہرخطے میں لوگوں کے حقوق اورخاص طورپران کے حق آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ کانفرنس کشمیرمیں خواتین کے حقوق اور امن و جمہوریت کے لئے ان کے بہتر کردارکو اجاگرکرنے کی جانب اہم قدم ثابت ہو گی۔