یورپی یونین نے انسانی سمگلروں سے نمٹنے کیلئے بحری فوج تشکیل دینے کی منظوری دیدی

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا نے لیبیا سے انسانوں کی یورپ سمگلنگ کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے بحری فوج تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے۔

تنظیم کے امورِ خارجہ کی ذمہ دار رہنما فیدریکا مغیرینی کا کہنا ہے کہ یہ فوج ایک اطالوی ایڈمرل کی زیرِ قیادت آئندہ ماہ سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی اور اس کا صدر دفتر روم میں ہوگا۔

انھوں نے صحافیوں کو یہ بات بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے دفاع اور خارجہ امور کے وزرا کی ملاقات کے بعد بتائی۔