یورپی یونین کا اجلاس، رکن ممالک میں مہاجرین بحران پر سنگین اختلافات

European Union Meeting

European Union Meeting

ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آسٹریا نے بلقان ریاستوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کے بہاؤ کو روکیں۔

ادھر یونان نے مہاجرین کا بوجھ بانٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریا کی وزیر داخلہ ڑوہانا مِکل لائٹنر نے کہا کہ مہاجرین کے بہاؤ کو ہر حال میں روکا جائے کیوں کہ اس سے یورپی یونین کی سلامتی پر سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ویانا میں مغربی بلقان خطے کی ریاستوں کے رہنماؤں کے ایک اجلاس میں کہی۔ یورپی پونین کے اجلاس میں رکن مما لک میں اختلافات سامنے آ گئے۔