یورپی یونین دہشت گردی کی مذمت پر اکتفا کرنے کے بجائے فعال یکجہتی کا مظاہرہ کرئے: عمر چیلیک

Umar Chalik

Umar Chalik

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کے وزیر عمر چیلیک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو دہشت گردی کی مذمت میں بیا نات دینے پر اکتفا کرنے کے بجائے فعال یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے بیلجیم کے دورے کے دوران برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹن شلز اور خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے موگرینی کیساتھ ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے ترکی کے نظریات سے واضح شکل میں یورپی حکام کو آگاہ کیا ہے۔

اسوقت ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔ترکی پیش رفت رپورٹ میں ترکی سے متعلق غیر متوازن بیانات موجود ہیں۔