شام کی جیسی رنگت والی خوبرو بالی ووڈ اداکارہ آسن کل پیا گھر سدھار جائیں گی

Asin

Asin

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ خوبرو سانولی سلونی اداکارہ آسن کل اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ آسن اور ان کے بوائے فرینڈ راہل شرما کی کل شادی کی تقریب ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور دعوت نامے بھی خاص خاص مہمانوں کو ارسال کئے گئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ہندو اورمسیحی رسومات بھی دکھائی دیں گی جب کہ آسن نے شادی کارڈز کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں جس میں آسن اور راہل شرما کا نام نمایاں ہے۔

اداکارہ آسن کے ہونے والے شوہر بھارت کی موبائل ساز کمپنی کے مالک ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے محبت کے چرچے زبان زدعام تھے۔ حال ہی میں اداکارہ آسن کی انگلی پر ہیروں کی انگھوٹھی دیکھی گئی تھی جس کی مالیت 6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور میڈیا پراس حوالے سے خبریں بھی آئیں کہ یہ انگوٹھی ان کے ہونے والے شوہر راہل شرما نے انہیں تحفے میں دی ہے۔

واضح رہے کہ تامل فلموں سے فنی سفر شروع کرنے والی اداکارہ آسن کی بالی ووڈ نگری میں نمایاں فلموں میں گجنی، ریڈی، ہاؤس فل 2، کھلاڑی 786 اور آل از ویل شامل ہیں۔