ایک شام امن کے سفیروں کے نام 22 مارچ کو منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے تعاون سے یوم پاکستان کی مناسبت سے مورخہ 22 مارچ 2017ء بروز بدھ دپہر 2 بجے بمقام نیشنل میوزیم کراچی میں منعقد ہوگا ۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء فیصل ایدھی ہونگے جبکہ صدارت ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کرنل شاہد عامر خان کرینگے۔

تقریب میں ملک بھر میں امن و محبت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو امن ایوارڈ سے نوازا جائیگا ۔تقریب میں تعلیم ،کھیل ،صحت اور سماجی و ثقافتی شخصیات کے علاوہ افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کرینگے ۔تقریب کے آرگنائزر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ تقریب کے انعقاد کا مقصد امن و محبت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری

پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان
سندھ ۔پاکستان
مورخہ 16مارچ2017ء