شامی عوام کیلئے عالمی برادری کا 11 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

Donor Conference

Donor Conference

دمشق (جیوڈیسک) شام میں خانہ جنگی سے متاثر عوام اور مہاجرین کی امداد کے لیے امریکا اور دنیا کے دوسرے امیر ملکوں نے رواں برس چھ ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دو ہزار بیس تک مزید پانچ ارب ڈالر کا دینے کا وعدہ بھی کر لیا۔

لندن میں برطانیہ، ناروے اور جرمنی کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کی نارویجئن ہم منصب ارنا سالبرگ نے 2020ء تک شام کے بحران سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بالترتیب ایک ارب چھہتر کروڑ ڈالر اور ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر جبکہ جرمن چانسلر انگلا مرکل 2018 تک دو ارب ستاون کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ویراعظم کیمرون اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کانفرنس کو کامیاب قرار دے دیا۔