ایس ایم سی المنائی کے تحت سلور جوبلی تقریبات کا آغاز

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام سندھ میڈیکل کالج کراچی کے 1990ء بیچ کے فارغ التحصیل گریجویٹس کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے تھرڈ فلور لیکچر ہال کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب (آج) مورخہ 23دسمبر2015ء بروز بدھ صبح 9بجے خواجہ معین لیکچر ہال جناح سندھ یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگی

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع ہونگے اس کے علاوہ ایس ایم سی المنائی کے ٹرسٹی ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر اعظم اور طلباء وطالبات شرکت کرینگے۔

تقریب کے آرگنائزر سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس ڈاکٹر طارق جمیل اور ڈاکٹر ہماء شہاب ہونگے۔