ایگزیکٹ کے چئیرمین شعیب شیخ سمیت پانچ ملزموں کو اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت

Shoaib Sheikh

Shoaib Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کے چئیرمین شعیب شیخ سمیت پانچ ملزموں کو اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ، ذیشان انور، ذیشان احمد اور محمد صابر کی اسلام آباد منتقلی کی اجازت دیدی۔

ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزموں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے تفتیش کرنے کیلئے انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔