ایگزیکٹ اسیکنڈل: ایف آئی اے اور ایف بی آئی ملاقات 48 گھنٹوں میں متوقع

Exact

Exact

کراچی (جیوڈیسک) ایگزیکٹ اسیکنڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم اور ایف بی آئی کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آئی حکام کے درمیان ملاقات آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایگزیکٹ اسیکنڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم ایف بی آئی سے آئندہ48 گھنٹوں میں امریکی سفارت خانے میں ملاقات کرے گی۔ امریکی سفارت خانے کے لیگل اتاشی سیکشن میں ایف بی آئی کے اہلکار بھی کام کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم ایف بی آئی حکام سے ایگزیکٹ اسیکنڈل کی تفتیش سے متعلق معاونت حاصل کرے گی، امریکی سفارت خانے نے بھی ایگزیکٹ اسیکنڈل پر پاکستانی حکام سے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔