نمائشی میچ میں ینگ آزاد کورنگی نے مہمان ٹیم افضال اکیڈمی بے نظیر آباد کو شکست دیدی

Exhibition Match

Exhibition Match

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افضال اکیڈمی بے نظیر آباد سندھ کی ٹیم جو کہ 3 روزہ دورے پر معروف فٹ بال آرگنائزر محمد رمضان پیرجی کی دعوت پر کراچی تشریف لائی تھے جو کہ کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم پلے گرائونڈ پر 3 نمائشی میچ کھیلی اپنے آخری میچ میں ینگ آزاد کورنگی سے 2-0سے مات کھا گئی ۔اپنے دورے پر مہمان ٹیم افضال اکیڈمی بے نظیر آباد نے لانڈھی اسٹار کو شاندار کھیل پیش کرکے 8-0سے شکست دینے اور اسلامیہ اسپورٹس سے 2-2سے بر ابری پر کھیل ختم کیا۔

ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی پر 3روزتک فٹ بال میلہ سجا رہا نمائشی میچوں کے اختتام پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی یونین کمیٹی 26ضلع کورنگی کے چیئر مین شکیل الرحمن اور وائس چیئر مین کلثوم نے فاتح اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کے صدر حاجی لیاقت علی ،سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،ممبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ اجمل خٹک ،وسیم عارف ،احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔نمائشی میچوں میں ریفریز کے فرائض فہد خان ،اکبر اور افضل نے انجام دیئے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر