جلا وطن نہیں، عنقریب پاکستان آؤں گا : آصف زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

لاہور (جیوڈیسک) ایک انٹرویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلا وطن نہیں، کچھ ہفتے بعد پاکستان میں ہوں گے۔

عمران خان کی طرف سے اعتزاز احسن کی تعریف اور ان پر تنقید کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی اور چاندنی کا مطلب “پرائم منسٹر شپ” ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کی صورتحال پر شہریوں کو جلد خوشخبری ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے رپورٹ دی ہے کہ چین کی کمپنی سے معاہدہ ہو گیا ہے اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

سابق صدر زرداری نے مزید کہا کہ وہ بلاول کیلئے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔