ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 9 ہزار 7 سو 53 افراد کے نام خارج

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں سالہا سال سے موجود 9 ہزار 7 سو 53 افراد کے نام خارج کردیئے،بلیک لسٹ میں موجود 19 ہزار 8 سو 36 نام بھی خارج کردیئے گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر نئی ای سی ایل پالیسی کے تحت 9 ہزار 7 سو 53 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کردیئے گئے ہیں۔ بلیک لسٹ پر موجود 19 ہزار 8 سو 36 افراد کے نام بھی خارج کردیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق آئندہ کسی شخص کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی 4رکنی کمیٹی چھان بین کے بعد کرے گی،

ترجمان کا کہنا ہے کہ ای سی ایل کو جواز بنا کرکسی تفتیشی ادارے کو شخصی آزادی اور نقل و حرکت پر بلا جواز اور غیر معینہ مدت تک پا بندی لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔