کراچی کی خبریں 29/10/2015

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی جانب سے چھوٹی سیاسی و جمہوری مگر محب وطن قوتوں پر مشتمل سہ روزہ آل پارٹیز کافرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر پی کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے قائد نے بر صغیر کے مسلمانوں کے ساتھ مل کر جو پاکستان بنایا تھاوہ پاکستان کہیں گم ہوچکا ہے اور آج ہم جس پاکستان میں ہیں وہ انگریزوں کے ان نمک خواروں کا پاکستان ہے جو اس کے وسائل و اقتدار پر قابض رہ کرملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں اسلئے اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اس ملک کی تباہی کا نظارہ دیکھتے رہیں گے یا اسے بچانے اور اسے حقیقی معنوں میں اسلامی و عوامی جمہوریہ پاکستان بنانے کیلئے اپنا محبانہ کردار ادا کرتے ہوئے اس ملک کو اتحاد و اتفاق کی طاقت سے استحصالیوں سے نجات دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی آشیرباد ‘ سرمائے کی طاقت اور مافیاز کی ملی بھگت سے اقتدار میں آنے والی استحصال مافیا سے نجات کا واحد راستہ انقلاب ہے مگر اتحاد کے بغیر انقلاب کبھی نہیں آتا اسلئے اگر حقیقی معنوں میں ملک و قوم سے محبت کرنے والی چھوٹی چھوٹی سیاسی و عوامی قوتیں ایم آر پی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوجائیں تو ہم یقینا انقلاب لاکر اس ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں مین کمی کے باوجود پاکستان کے عوام پر پٹرول بم گراکر اس کے مسائل میں اضافے کی تیاریوں پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمتوں میں6روپے تک کے ممکنہ اضافے کی میڈیا خبریں عوام کیلئے پریشان کن ہیں کیونکہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی بنیاد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہے اسلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ملک بھر میں ہر چیز کی قیمتوں کو ازخود پَر لگ جاتے ہیں اور مہنگئی کا طوفان اُمڈ آتا ہے لیکن اس وقت جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی جارہی ہے پٹرول میں اضافے کا فیصلہ بلا سبب و بے جواز ہی نہیں بلکہ عوام پر ریاستی ظلم وجبر اورحکومت میں شامل کمیشن خور وزرا ¿ کے ساتھ پٹرول کا کوٹہ رکھنے والی مافیا کو نوازنے کی حکومتی کوشش ہے جو سراسر عوام دشمنی ہے اور چونکہ ریاست اور جمہوریت عوام سے ہوتے ہیں اسلئے عوام دشمنی کو اگر ملک دشمنی کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا اور ذاتی و گروہی مفادات اور کمیشن و منافع کیلئے پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین اسلم خان ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ‘ میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ کچھی اتحاد کے رہنما وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ ارائیں ویلفیئر کے رہنمااشتیاق ارائیں‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما ونواب آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے صالح محمد پنہور گوٹھ کی غیر قانونی مسماری کیخلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کرنے والے متاثرہ مکینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مکینوں کے مطابق گلستان کو آپریٹوسوسائٹی کی ایماءپر گوٹھ آباد میں رجسٹرڈ اسناد کے حامل صالح محمد گوٹھ کی مسماری غیر قانونی عمل ہے جبکہ اس گوٹھ کے حوالے سے مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی بناءپر عدالتی فیصلے سے قبل اس کے مکینوں کو بیدخل کرنا آئین و قانون کی پامالی ہی نہیں بلکہ عدلیہ کی تضحیک بھی ہے ۔اس موقع پر راجونی اتحاد میں شامل سیاسی ‘ مذہبی ‘ سماجی اور فلاحی جماعتوں کے رہنماوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 60 سے زائد مکانوں کی مسماری کے ذریعے خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں افرادکو چھت سے محروم کرنے اورسرمایہ داروں کے مفادات کیلئے غریبوں کو بے گھر کرنے کے ساتھ دو مساجد ‘ ایک امام بارگاہ اور ایک مدرسے کو مسمار کرنے والے ایس ایچ اوسچل ‘ متعلقہ افسران اور دیگرتمام ذمہ داران کیخلاف تادیبی کاروائی متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرایا جائے جبکہ لینڈ مافیا کیلئے غریبوں کے سر سے چھت چھیننے والوں کا حتساب کرنے کے ساتھ غریبوں کی چھت کے تحفظ کیلئے بھی مو ¿ثر قانون سازی کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی بلدیاتی مہم کے آخری دن کے تیزرفتار دورے کے دوران کئی شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کاسٹ کیلئے اصل شناختی کارڈ کی موجودگی کو لازم قرار دینے اور پولنگ کا وقت بڑھائے جانے کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام یہ بات یاد رکھیں کہ پنجاب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلا اور کونسلر و میونسپل کمیٹی کے رکن لئے سفید ہو گاجبکہ سندھ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر ‘جنرل کونسلر کے لئے ہلکا سفید جبکہ ضلع کونسل، میونسپل یا ٹاﺅن کمیٹی کیلئے نیلے رنگ کابیلٹ پیپرہوگا ۔انہوں نے سولنگی برادری سے اپیل کی کہ مسائل کے حل اور برادری کی ترقی کیلئے برادری سے وابستہ ہر ووٹر اپنا ووٹ لازمی استعمال کرے اور ووٹ صرف سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کو ہی دیئے جائیں اور جہاں کوئی آزاد سولنگی امیدوار نہ ہو وہاں کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر کھڑے ہونے والے سولنگی کو ووٹ دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سولنگی ایوانوں میں پہنچیں اور سولنگی برداری کی ترجمانی کرتے ہوئے اسے اس کے جائز حقوق دلاسکیں۔