دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام، ایم کیو ایم کے عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد

Ubaid K-2

Ubaid K-2

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی۔

ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سینٹرل جیل کمپلکس کراچی میں قائم انسداد دشہت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو پردھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبدی کے ٹو پر فرد جرم عائد کی۔

ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ گلبرگ تھانے نے ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔