پے درپے ہونے والے دھماکوں میں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رانا اشفاق احمد

Lahore

Lahore

لاہور: صحافیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ سانحہ لعل شہباز قلندر کے مزار شریف اور سانحہ مال روڈ چیرنگ کراس اسمبلی ہال لاہور میں ہونے والے دھماکے میں ڈی آی جی کپٹن (ر) احمد مبین، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل اور نجی ٹی وی چینل کے صحافی تیمور احمد کے علاوہ دیگر قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ صحافی برادری نے بھی ملکی سلامتی و استقامت کے لئے دیگر اداروں کی طرح قربانیاں دی ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہدا ء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ان خیالات کا اظہارپریس کلب مانگا کے صدر رانا اشفاق احمد اور چیئرمین ڈاکٹرعدنان نے اپنے آفس پریس کلب مانگامیں ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد اور ان کے آلہ کا روں کو جلدازجلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت شہریوں کی جانوں مال کے تحفظاور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونیوالا حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،حاجی بشارت رحمانی

لاہور : حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونیوالا حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،بزرگانِ دین کے مزار پر حملہ کرنیوالے دین وملت کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل 247کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے سہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمدارشدرضا ایڈووکیٹ ،آصف علی رحمانی ودیگربھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ چند دنوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کی جو لہر پیدا ہوئی ہے اس کا مقصد ملک کے امن کو تباہ کرنا ہے مگر دشمنان دین وملت اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے پہلے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے تھے اور اب بھی ہمیں اس کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔بشارت علی رحمانی نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے دشمنوں کے بزدلانہ حملے قوم کو تقسیم نہیں کر سکتے بلکہ قوم پہلے سے متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والوں کا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہوتا ایسے افراد کیلئے انسانیت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

محمد ابتسام الحق (فری لانس جرنلسٹ)0345-4894081