مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، سربراہ پاک فوج

Gen Raheel Sharif

Gen Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

جب کہ اس حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک آرمی عظیم ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔