مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 31/7/2015

Lalyani Extensions Operation

Lalyani Extensions Operation

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹی ایم او رائے منشاء کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آر ادریس کا وڈانہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، عرصہ داراز سے بنائے گئے ریڑھیوں، کھوکھوں اور پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او رائے طاہر منشاء کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آر ادریس نے وڈانہ میں عرصہ داراز سے قائم تجاوزات جس میں گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ کھوکھے، ریڑیاںاور پختہ تجاوزات شامل تھی کو مکمل ختم کر دیا گیا، اس موقع پر ٹی ایم او ادریس نے عوام کو وارننگ دی کہ اگر آئندہ تجاوزات قائم کی گئی تو تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی، عرصہ داراز سے قائم تجاوزات ختم کرنے پر اہل علاقہ نے ٹی ایم او قصور رائے طاہر منشاء و ٹی او آر ادریس کو خراج تحسین پیش کیا، مذکورہ تجاوزات کی وجہ سے وڈانہ میں حادثات معمول بن چکے تھے، اور سروس روڈ پر گزرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافی ارشد جوئیہ کے ماموںبشیر احمد ڈوگر کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، اصغر علی شہزاد، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، رانا توقیر احمد، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے مقامی صحافی جوائنٹ سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ ارشد علی جوئیہ کے ماموں بشیر احمد ڈوگر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کا شاندار رزلٹ ،سیاسی و سماجی جماعتوں کا ہیڈماسٹر کو خراج تحسین، سکول کا رزلٹ 92فیصد سب سے زیادہ نمبر محمد شہزاد نے 963حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کا رزلٹ 92فیصد آنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے ہیڈ ماسٹر محمد سعید کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی محنت لگن اور کوششوں سے سکول کا شاندار رزلٹ ممکن ہوا، محمد شہزاد نے963نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کر لی، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس محنتی اساتذہ کی ٹیم موجود ہے جو بچو ں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی سکول کا رزلٹ شاندار رہا ، میری اور سکول کے دیگر اساتذہ کی کوشش ہے کہ آئندہ سکول کا رزلٹ سو فیصد ہو،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126