شدت پسندی ختم کرنے کیلئے تمام ممالک ایکشن پلان تیار کریں: بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں بان کی مون نے کہا ہے کہ تمام ممالک شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان تیار کریں۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس سلسلے میں شامی تنازعے کے فریقین کو انتہائی سخت انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک جنگی جرم ہے۔

شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔